ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کا ایک شخص ہندوستان واپس ، کورونا وائرس کووڈ۔19 کی جانچ منفی ثابت ہوئی

کاروار کا ایک شخص ہندوستان واپس ، کورونا وائرس کووڈ۔19 کی جانچ منفی ثابت ہوئی

Mon, 02 Mar 2020 11:03:19    S.O. News Service

کاروار، 2؍ مارچ (ایس او نیوز) کورونا وائرس سےمتاثرہ بحری کروئز لائنر ڈائنڈ پرنسس جسے جاپان کے ساحل پر الگ تھلگ رکھ دیا گیا ہے اس کے عملے کے ابھشیک ماگر کے والدین کو یہ جان کر راحت ملی ہے کہ ان کے بیٹے میں کووڈ ۔19 کی جانچ منفی ثابت ہوئی ہے۔

ابھشیک جو برموڈا میں رجسٹر کردہ کروئز کے 122 ہندوستانی عملے میں تھا اسے الگ تھلک کردہ جہازسے ایر لفٹ کیا گیا اور فی الحال ہریانہ کے ایک عارضی ٹھکانے پر اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

ابھشیک کے والد کرشنا ماگر نے ہریانہ کے ڈاکٹروں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی کورونا وائرس کے لئے جانچ منفی نکلی ہے۔

بال کرشنا نے کہا ’’ مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا اس انفکشن سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ فوج کے افسروں نے کہا کہ الگ تھلگ کردہ جہاز سے نکالے گئے کئی دیگر ہندوستانیوں کے ساتھ دہلی کے قریب ایک اسپتال میں اس کی 14 دنوں تک نگرانی کی گئی۔ ابھشیک پچھلے  جنوری سے ہانگ کانگ تا ٹوکیو جانے والی جازہ میں 2666 مسافروں اور 1045 کے عملے ساتھ پھنسا ہوا تھا۔


Share: